۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ناصری یزدی

حوزہ/ ایران کے صوبہ یزد میں نمائندہ ولی فقیہ نے آیت اللہ مصباح یزدی کو ہدایت کا روشن آفتاب قرار دیتے ہوئے کہا: عمل میں خلوص نیت، انتھک ہو نا، خدا کی خوشنودی حاصل کرنا، انسانوں کو خدا کی طرف بلانا اور بے نواؤں کی دستگیری کرنا آیت اللہ مصباح یزدی کی خصوصیات تھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ محمد رضا ناصری یزدی نے، آیت اللہ مصباح یزدی کی رحلت پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اور ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جب بھی کوئی عالم اس دنیا سے کوچ کر جاتا ہے تو اس کے بعد ہوئے خلا کا احساس ہوتا ہے اور بہت مشکل سے اس کا وہ خلا پر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا: حضرت آیت اللہ مصباح یزدی کی رحلت کے بعد ان کے خلا کا احساس بہت زیادہ ہو رہا ہے کیونکہ اس قسم کے عالم دین ہزاروں افراد کی تربیت کر سکتے ہیں، جبکہ لاکھوں افراد کو بابصیرت بنا سکتے ہیں۔

شہر یزد کے امام جمعہ نے کہا: اس طرح کا عالم لوگوں کو صراط مستقیم دکھا کر انہیں خدا سے متصل کر سکتا ہے تاکہ وہ اپنی خلقت کے ہدف کو حاصل کر سکیں۔

صوبہ یزد میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: آیت اللہ مصباح جیسے افراد زمین پر خدا کا خلیفہ، لوگوں کے لئے باعث ہدایت اور روشن خورشید کی طرح ہوتے ہیں۔

آیت اللہ ناصری یزدی نے کہا: آیت اللہ مصباح اخلاص کا پیکر، زندگی میں ہمیشہ مسلسل جدوجہد کرنے والے، لوگوں کی ہدایت کا باعث اور بے نواؤں کی دستگیری کرنے والے تھے۔

امام جمعہ شہر یزدنے کہا: آیت اللہ مصباح جیسے علماء کے مدنظر ہمیشہ خدا کی خوشنودی ہوتی تھی اور وہ اس راہ میں مشکلات اور مصائب بھی برداشت کرتے تھے تاکہ انسانی کمالات کو حاصل کرسکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .